ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرا ضلع میں گزشتہ 5برسوں کے دوران ہوئی وارداتوں کی ازسرنو جانچ ہوگی:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس

جنوبی کینرا ضلع میں گزشتہ 5برسوں کے دوران ہوئی وارداتوں کی ازسرنو جانچ ہوگی:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس

Sat, 15 Jul 2017 11:51:46    S.O. News Service

منگلورو15؍جولائی (ایس او نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس آر کے دتّا نے منگلورو میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ جنوبی کینرا ضلع میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران جتنی بھی سنسنی خیز وارداتیں ہوئی ہیں ان کی ازسرنو جانچ کاحکم اعلیٰ افسران کو دیا گیا ہے۔

منگلورو کمشنریٹ کے ہال میں منعقدہ پریس نفرنس میں انہوں نے بتایا کہ منگلورو شہر اور جنوبی کینر اکے مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ تصادم، فساد،قتل، اقدام قتل اور روڈی ازم کے معاملات کی ازسرنو جانچ ہوگی۔اس طرح کی جانچ سے یہ دیکھا جائے گا کہ ایسے معاملات میں کتنے ملزمین گرفتار ہوئے اور کتنے ابھی گرفتار ہونے باقی ہیں۔سابقہ معاملات کے ملزمین کاچال چلن فی الحال کیسا ہے ۔ اوروہ مزید کتنے معاملات میں دوبارہ شامل پائے گئے ہیں۔ڈی جی پی نے بتایا کہ اس جانچ کے بعد اگر پتہ چلا کہ کوئی بار بار بدامنی پھیلانے کی کوشش میں ملوث پایا گیا ہے تو پھر ایسے لوگوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ، کوکا ایکٹ وغیرہ لاگو کرنے اور انہیں شہر بدر (تڑی پار) کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

سابقہ معاملات میں پولیس کی طرف سے کیے گئے اہم اقدامات کا خلاصہ کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ کرپاڈی عبدالجلیل مرڈر میں11،رتناکر شیٹی کو چھرا گھونپنے کے معاملے میں13 اور اشرف مرڈر کیس میں9ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جہاں تک شرتھ مڈیوال مرڈرکیس کا معاملہ ہے اس ضمن میں کچھ اہم سراغ پر تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے۔چند مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور جلدہی یہ معاملہ بھی حل کرلیا جائے گا۔


Share: